Blog

Condemnation Statement | “مذمتی بیان” | Khalidgraphy

 “صاحب دھماکہ ہوا ہے….”“پرانا ہو گیا، کوئی اور بات کرو.”“نہیں صاحب، ابھی ایک اور ہوا ہے….”“اچھا…”تو اب کیا کرنا ہے…؟”“بیوقوف انسان! کرنا کیا ہے “مذمتی بیان” پڑا ہے ناں کمپیوٹر میں، علاقے کا نام بدلو، میڈیا کو بھیجو…..،چلو اب نکلو یہاں سے، مجھے غیر ملکی وفد سے میٹنگ کرنی ہے!” Khalidgraphy 

Blog

Our budget: Five Rupees Eighteen Paise ہمارا بجٹ: “پانچ روپے اٹھارہ پیسے” | Khalidgraphy

مجھے زندگی میں کبھی سائنس اور ریاضی میں کوئی خاص دلچسپی نہیں رہی، در حقیقت مجھے لگتا ہے کہ میں ‘حساب کتاب’ کا بندہ ہی نہیں اور خود کو ‘فارمولوں’ میں الجھانا نہیں چاہتا۔ سادہ بلوچ ہوں، سادہ اور سہل باتیں ہیں سمجھ آتی ہیں۔ بجٹ چونکہ ‘حسابیات’ کے ساتھ ساتھ ‘سیاسیات’ کا معاملہ ہے اس لیے اس میں میری بھی اتنی ہی ‘دلچسپی’ رہی ہے جتنی ہر عام آدمی کی ہوتی ہے۔ جی وہی عام آدمی و عوام جسے سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں، ووٹ کیوں اور کس کو دینا ہے پتا نہیں ہوتا، لیکن ہر سیاسی مسئلے پر اپنی ‘ماہرانہ رائے’ کا اظہار کرنا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔سیاست چونکہ میری دلچسپی کی فہرست اہمیت رکھتی ہے

Blog

Education, political promises and priorities | تعلیم، سیاسی وعدے اور ترجیحات | Khalidgraphy

“تعلیم ہی قوموں کی تعمیر و ترقی کا راستہ ہے” اس بات سے انکار ممکن نہیں۔ سڑکوں کی تعمیر، ترقی کی منازل میں کردار ضرور ادا کرتی ہے لیکن حقیقی ترقی و تبدیلی کے لیے معیاری تعلیم کو ہی اولین ترجیح بنانا پڑتا ہے۔ لیکن مملکتِ خداداد میں آج تک تعلیم کو اولین تو کجا ‘ثانوی’ ترجیح بھی نہیں ملی۔ تعلیم ہماری ترجیحات کی فہرست میں ‘نچلے’ درجوں میں جگہ پاتی رہی ہے۔ اور بلوچستان جو کہ’ لاوارث عالمی یتیم خانہ’ اس جنگل میں باقی مسائل کے بے شمار جانوروں اور بھیڑیوں نے ایسے گھیرے رکھا کہ ہمیں ْتعلیمٌ نامی چھوٹی سی ‘فاختہ’ کہیں نظر ہی نہیں آتی۔موجودہ حکومت ( یا ڈاکٹر مالک کی سربراہی میں بننے وا

Blog

The ‘usefulness’ of ‘English Dressing’ | انگریزی لباس کی ‘افادیت’ | Khalidgraphy

انگریزی لباس کی ‘افادیت’میں بلوچستان کے نیم سرداری، نیم قبائلی و نیم شہری اور مکمل پسماندہ علاقے کے ایک مزدور بلوچ گھرانے میں پیدا ہوا، جہاں شلوار قمیض کو ‘مذہبی’ سے زیادہ ‘ثقافتی لباس’ کے طور پر جانا جاتا ہے. لہٰذا یہی لباس ہمیں بھی ‘ورثے’ میں ملا. لیکن جس دن سے میں نے یہ ‘ پتلون شتلون’ پہنی مجھے اس انگریزی لباس کا ‘چسکا’ ہی لگ گیا.اس میں سب سے بڑی اور اہم وجہ یہ تھی کہ جتنے خرچے میں ایک بلوچی شلوار قمیض بنتا ہے، اتنے خرچے میں باآسانی 3 پینٹ شرٹس مل جاتیں اور پھر ایک پینٹ اور تین شرٹ ہفتہ بھر پہنے کو کافی ہوں تو مجھ جیسے نکمے آدمی کو اور کیا چاہیے؟ اور پھر آپ سے ملنے والا

Blog

The Important Book | اہمیت والی کتاب | Khalidgraphy

اہمیت والی کتاب:   چیزوں کو دیکھنے اور ان کے متعلق رائے قائم کرنے کا ہر ایک کا اپنا ہی انداز ہوتا ہے۔ میں بھی اسی ’بیماری‘ کا شکار رہا ہوں۔ اور بات، ہر موضوع کا ایک الگ پہلو دیکھنا، کوئی غیر معروف بات سوچنا، اور اسی طرح عجیب و غریب باتیں لکھنا میرا ’مرض‘ ہے۔اب یہ مرض اچانک بڑھنے کی وجہ گزشتہ دو دنوں میں کتاب کے عالمی دن کی مناسبت سے کوئٹہ میں منعقد ہونے والی دو تقریبات ہیں۔ حالاں کہ ان دونوں تقریبات میں میری ذمہ داری مہردر اور سنگت اکیڈمی کی کتابیں ’بانٹنا‘ تھا، لیکن کچھ وقت نکال کر تقریبات میں کچھ مقررین کو سننے کا موقع بھی پا لیا۔بروز اتوار ک