Our budget: Five Rupees Eighteen Paise ہمارا بجٹ: “پانچ روپے اٹھارہ پیسے” | Khalidgraphy
مجھے زندگی میں کبھی سائنس اور ریاضی میں کوئی خاص دلچسپی نہیں رہی، در حقیقت مجھے لگتا ہے کہ میں ‘حساب کتاب’ کا بندہ ہی نہیں اور خود کو ‘فارمولوں’ میں الجھانا نہیں چاہتا۔ سادہ بلوچ ہوں، سادہ اور سہل باتیں ہیں سمجھ آتی ہیں۔ بجٹ چونکہ ‘حسابیات’ کے ساتھ ساتھ ‘سیاسیات’ کا معاملہ ہے اس لیے اس میں میری بھی اتنی ہی ‘دلچسپی’ رہی ہے جتنی ہر عام آدمی کی ہوتی ہے۔ جی وہی عام آدمی و عوام جسے سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں، ووٹ کیوں اور کس کو دینا ہے پتا نہیں ہوتا، لیکن ہر سیاسی مسئلے پر اپنی ‘ماہرانہ رائے’ کا اظہار کرنا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔سیاست چونکہ میری دلچسپی کی فہرست اہمیت رکھتی ہے